#ایک لڑکا اور لڑکی آپس میں بہت
پیار کرتے تھے۔ وہ روزانہ بس سٹاپ پر ملا کرتے تھے۔ لڑکی وقت کی بہت پابند تھی جبکہ لڑکا اکثر اوقات دیر سے پہنچتا تھا۔
لیکن لڑکی نے اس سے کبھی اس بارے میں کوئی شکایت نہیں کی تھی۔
ایک دن جب لڑکا سٹاپ پر پہنچا تو لڑکی وہاں موجود نہیں تھی۔
وہ بہت پریشان ہوا اور کافی دیر تک انتظار کرتا رہا۔
لیکن لڑکی نہ آئی۔
وہ پریشانی کے عالم میں لڑکی کے گھر پہنچا ۔
دروازہ بجانے ہی لگا تھا کہ خفیہ محبت کے آشکار ہونے کے ڈر سے رک گیا۔
اور گھوم کر اپنی محبوبہ کے گھر کا طواف کیا۔
گھر کے اندر داخل ہونے کی اسے کوئی اور صورت نظر نہ آئی کیونکہ گھر 4 منزلوں پر مشتمل تھا ۔ گھر کے پچھلے حصے میں چھت کی طرف سے آنے والے برساتی نالے کا پائپ اسے امید کی آخری کرن نظر آئی ۔ اور نتیجتا اندھی محبت کے
نشے کا شکار عاشق عشق کے جنون کے ساتھ پائپ پر چڑھنے کو .تیار ہوگیا
لرزتے وجود کے ساتھ کئی بار پھسلنے کے باوجود بالآخر 1 گھنٹے میں وہ چھت پر پہنچنے
میں کامیاب ہوگیا ۔
زینے کا کھلا دروازہ دیکھ کر اسکی جان میں جان آگئی ۔ اور وہ دبے پاؤں نیچے کی طرف روانہ ہوگیا۔ محبوبہ کے کمرے میں جھانکا تو اسے دنیا سے بے خبر سوتا ہوا پایا۔ اسے اس بے رخی پر شدید غصہ آیا اور غصے سے بپھرا وہ اسکے کمرے میں داخل ہوگیا
۔
اس سے پہلے کہ وہ جھنجھوڑ کر اپنی محبوبہ کو اٹھاتا اسکی نظر میز پر پڑی ایک ڈاکٹر رپورٹ پر گئی ۔ رپورٹ میں یہ واضح تھا کہ یہ لڑکی کینسر کی مریض چند دنوں کی مہمان ہے۔ یہ دیکھ کر اسکی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ اور وہ الٹے پاؤں وہاں سے واپس ہو لیا۔
گھر آکر اس نے اپنی محبوبہ کے نام ایک خط لکھا کہ ہمیشہ تم میرا انتظار کرتی تھی اب میں تمھارا انتظار کروں گا۔ میں تم سے پہلے اوپر جا رہا ہوں۔
خط اس نے محبوبہ کے پتہ پر ارسال کیا اور خود شہر کی سب سے اونچی عمارت کی طرف روانہ ہوگیا۔
* ڈاکیا خط لے کر نکلا ہی تھا ایک تیز رفتار آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا اور زخمی ہو گیا ۔ اسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں لڑکی کا باپ اپنی بستر مرگ پر پڑی ہوئی بچی کی سانسیں بچانے کی تگ ود میں کوئی راہ حل ڈھونڈ رہا تھا۔ ایک ڈاکٹر اسکی طرف آیا۔
معذرت کی
اور بولا کہ
آپکی بچی کو ایسا کوئی مسئلہ نہیں اسکی رپورٹ اسکی کسی ہم نام لڑکی سے تبدیل ہو گئی تھی۔۔ خوشی اور جوش کی ملی جلی کیفیات میں لڑکی کا باپ وہیں سجدے میں گر گیا۔
* لڑکا اداسی کے ساتھ شہر کی سب سے بلند عمارت کی چھت پر پہنچ گیا ۔ اور اسکی منڈیر پر چڑھ گیا ۔
آنکھیں بند کیں اور
چھلانگ لگانے ہی والا تھا ک
.
.
.
.
.
.
.
.
..
.
.
.
.
وہاں کرش آگیا۔
کیا کرش اسے بچا پائے گا؟؟؟
کیا
کرش اسے اسکی محبوبہ سے دوبارہ ملوا پائے گا؟؟
جاننے کے لئے دیکھیں کرش 4
توجه سے پڑهنے كا شكريه...••••• 😂😂😂
😜😜😃
0 Comments
Please aisa koi comment yaha na kren jo k spam ho or na hi yaha koi link paste kren thanks